the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
تلنگانہ بی جے پی نے تلنگانہ ریزرویشن ایکٹ کے ذریعہ بی سی ای گروپ کے مسلمانوں کے ریزرویشن کی حد میں اضافہ کے خلاف ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا منصوبہ تیار کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن نے کہا کہ اس ر یزرویشن ایکٹ کی کوئی فنی اور قانونی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے مودی کے بیان پر ایوان کو گمراہ کیا ہے۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ بی جے پی مسلمانوں کی ترقی کے خلاف نہیں ہے بلکہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی فراہمی شدید قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ریزرویشن میں اضافہ سے بی سی طبقہ سے ناانصافی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ بی سی طبقہ سے مکمل انصاف کرنے کا وزرا نے انتخابی وعدہ کیا تھا تاہم وہ اس میں ناکام ہوگئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ صرف مسلمانوں کی خوشامد کرنے کے لئے ہی ریزرویشن کے فیصد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

لکشمن نے کہا کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو نے واضح کیا تھا کہ مسلمانوں



کے ریزرویشن میں اضافہ سے بی سی طبقہ سے کوئی ناانصافی نہیں کی گئی ہے ۔لکشمن نے کہا کہ مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن پہلے ہی ریاست میں حاصل ہیں ۔ان ریزرویشن کی بنیاد پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی سی طبقہ کی نشستوں پر مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ۔ کیا یہ بی سی طبقہ سے ناانصافی نہیں ہے؟ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے لئے ریزرویشن کے حد میں اضافہ پر بی سی طبقہ سے ہورہی ناانصافی پر ریاستی کابینہ میں شامل بی سی وزرا بھی خاموش ہیں۔اعلی افسروں اور وزرا کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ پر وزیراعلی کو توجہ دلائیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ حکومت آبادی کے لحاظ سے بی سی اور ایس سی طبقات کو کو ریزرویشن فراہم کرنے میں کیوں ناکام ہوگئی ہے؟انہوں نے گھر گھر کئے گئے سروے کی تفصیلات کے انکشاف کا بھی مطالبہ کیا۔ لکشمن نے کہاکہ پارٹی کے قومی صدرامیت شاہ 23مئی سے تلنگانہ کا تین روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.